سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور ریلیف کا کام جاری ہے ، غیر ملکی وفود کے  دورے اسی سلسلے کی کڑی ہے  ؛  فرح عظیم  شاہ   پریس کانفرنس

25

کوئٹہ،25نومبر  (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم  شاہ  نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور ریلیف کا کام جاری ہے ، غیر ملکی وفود کے بلوچستان کے دورے اسی سلسلے کی کڑی ہے  ،بلوچستان کو وسائل کی کمی سامنا ہے ،مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں ، بلوچستان حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ  پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا،ترجمان بلوچستان حکومت  فرح عظیم  شاہ  نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے ،بلوچستان کو وسائل کی کمی سامنا ہے مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں،اگر وسائل ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنادیں ،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور ریلیف کا کام جاری ہے  اور بلوچستان حکومت سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے بھر اقدامات کر رہی ہے،  غیر ملکی وفود کے بلوچستان کے دورے اسی سلسلے کی کڑی ہے ،  وزیراعلی میرعبدالقدوس  بزنجو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے، محکمہ ایس ایس جی ڈی میں 804  پوسٹوں جبکہ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ اور اہم پی اے ہاسٹل  میں 200 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔

 ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم  شاہ  نے کہا کہ اگر وسائل دستیاب ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنادیں ، خواتین کو بااختیار بنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے تربت میں گرلز  کیڈٹ کالج کا قیام اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیےصحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے  جبکہ کوئٹہ میں خواتین پولیس سٹیشن قائم کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی زمین تباہ ہوگئی ہیں ،  بلوچستان حکومت کی جانب سے  کسانوں کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے انہیں گندم کےمفت بیج فراہم کیے جارہے ہیں ،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور ریلیف کا کام جاری ہے  ،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے ۔

 فرح عظیم   شاہ نے کہا کہ تربت میں گرلز  کیڈٹ کالج کا قیام اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیےصحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔