شکر گڑھ؛ بابا گورو نانک کے 553ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے تیاریاں مکمل، بھارت سے 2409 سکھ یاتری شرکت کریں گے

15

شکر گڑھ،12 نومبر ( اے پی پی): کرتار پور میں بابا گورو نانک کے 553ویں جنم  دن کی دو روزہ  تقریبات کے لئے براستہ  واہگہ پاکستان آنے والے 2409 یاتریوں کے علاؤہ دس ہزار سے زائد  مقامی یاتری بھی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

کرتار پور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 553 ویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں  ۔ واہگہ کے راستےآنے والے2409  سکھ یاتری 13 نومبر کو مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد  رات کرتارپور میں ہی قیام کریں گے ۔ یاتریوں کی رہائش ، سیکیورٹی اور لنگر کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ایک طرف خوبصورت  بسیں مہمانوں کے انتظار میں کھڑی ہیں تو دوسری جانب یاتریوں کے لئے آرام دہ بستر  بھی لگائے  گئے ہیں۔