مری؛مری مال روڈ پر  نجی ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

42

مری ، 28 نومبر (اے پی پی ): مری مال روڈ کے نزدیک  نجی ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر موجود امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے اور  آگ پر قابو پا لیا جبکہ رہائشی بھی  محفوظ رہے۔