ملتان؛ ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ کا مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ

16

 ملتان 23 نومبر (اے پی پی ): ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے علی الصبح شہر کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سمیجہ آباد، نیو شاہ شمس، وہاڑی روڈ،پیراں غائب ڈسپوزل اسٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور انڈر بائی پاس لفٹ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں پر صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  ڈسپوزل اسٹیشنوں کی سکرینوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عارف عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حفیظ اللہ لغاری، سینئرسب انجینئر اسحاق جاوید بھی انکے ہمراہ تھے۔