ملتان؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایتھیکل رویو کمیٹی کا اجلاس ، بیشتر ریسرچ پراجیکٹس کی منظوری

29

ملتان ، 18 نومبر(اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایتھیکل رویو کمیٹی کا اجلاس  ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں منعقد ہوا ۔

 اجلاس میں ریسرچ کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اخلاقی پہلوز کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں سے بیشتر ریسرچ پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈائریکٹر مینار کینسر ہسپتال، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس اور پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش سمیت نشتر ریسرچ کمیٹی کے اراکین اور مختلف ریسرچ پراجیکٹس پر کام کرنے کے خواہشمند ڈاکٹرز نے شرکت کی۔