ملتان ؛ آل پاکستان نیشنل گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 19نومبر سے ہو گا

2

ملتان، 15 نومبر (اے پی پی ):  آل پاکستان نیشنل گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ 19 نومبر سے ملتان میں ہو رہا ہے جس میں مختلف محکموں اور صوبوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، تمام میچز ملتان کے جدید ترین آسٹروٹرف ہاکی میدان پر کھیلے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان  کے صدر محمد ظفر اللہ بھٹی، جنرل سیکرٹری کامران شریف چوہدری، نے دیگر عہدیداروں امان اللہ، عبدالسعید، اور محمد آصف کے ہمراہ  یوتھ ہاسٹل ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ آل پاکستان گولڈ کپ کے انعقاد کا مقصد قومی کھیل کو نوجوانوں میں مقبول بنانا ہے۔منتظمین کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی کپ کی میزبانی کرنا ملتان کے لیے اعزاز ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنائے گی ۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف بھی موجود تھے۔