ملتان ؛ ڈسٹرکٹ بار میں لیڈیز ہال اور نئے چیمبرز بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

23

ملتان، 02 نومبر (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور صدر ڈسٹرکٹ بار وسیم خان بابر نے ڈسٹرکٹ بار میں لیڈیز ہال اور نئے چیمبرز بلاک کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے چیمبرز کی تعمیر سے وکلاء کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بار کے مابین مثالی کوارڈینیشن موجود ہے، بار اور انتظامیہ کی باہمی ہم آہنگی سے انصاف کی فراہمی کا سفر تیز ہوگا۔

 بار عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور وکلاء کے نئے بلاک کا نام طاہر وٹو کے نام سے منسوب کردیا۔

اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ اور وائس چیئرمین پنجاب بار سید جعفر طیار بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز امیر حسن اور اخلاق احمد سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ارشد صابر میئو اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔