نارووال: ڈپٹی کمشنرمحمدخالد کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

8

نارووال،26 نومبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدخالد کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس  ہفتہ کو یہاں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی کی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کاتعین گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کو سوفیصد یقینی بنایاجارہا ہے،لہذا اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں۔

اجلاس میں انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس کے نمائندگان کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ حکومت ضروری اشیاءخوردونوش،پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدخالد نے ہدایت کی کہ کسی غریب اور چھوٹے دکاندار کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے بلکہ صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بھاری جرمانوں کے علاوہ جیل کی سزا بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب احمدانجم،ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن ذیشان نیاز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراسراراحمدخاں شیروانی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرمحمدسعید،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ای اے ڈی اے علی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،صدرانجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمدالطاف،حاجی محمدمقبول،صدرانجمن بیکریزمیاں محمدشاہد،صدر نان ایسوسی ایشن محمدیونس،صدرقصاب ایسوسی ایشن حاجی غلام رسول سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔