نوشہرہ ورکاں؛نواحی گاؤں میں کام کےدوران گیس پائپ لائن  میں  آگ لگ گی

21

نوشہرہ ورکاں ،21 نومبر (اے پی پی ):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں میں کام  کےدوران گیس پائپ لائن میں  آگ لگ  گی ۔سوئی گیس کے عملے نے موقع  پر پہنچ کر  سوئی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کرکے جلتے ہوئے آگ کے شعلوں کو کنٹرول کیا جبکہ عملہ ٹیلی فون معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور  ریسکیو 1122 کے جوان بھی  آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر موجودتھے ۔ زرائع کے مطابق نوشہرہ ورکاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شاہراء پر گزرنے والی ٹریفک کو کنٹرول کیا ۔