ملتان؛ نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود  نے چارج سنبھال  لیا

31

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ):ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود  نے چارج سنبھال  لیا۔  ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ راؤ محمد نعیم شاہد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم ، پرائیویٹ سیکرٹری محمد یوسف بھٹی ودیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔بعدازاں ہیڈ آ ف برانچز سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر آ ر پی کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی ایک پولیس آفیسر کا شعار ہونا چاہیے ۔  بحیثیت ڈسپلن فورس ہمیں قانون اور ضابطہ کی پابندی کرنا ہو گی۔