نوشہرہ ورکاں:گیپکو کیجانب سے درختوں کی کاٹ تراش کا سلسلہ جاری

24

نوشہرہ ورکاں،11نومبر(اے پی پی): ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی ہدایت پر اور ایس ڈی اوز اعتزاز اعظم  اور فہد حسین کی نگران میں درختوں کی کاٹ تراش کا سلسلہ ہر سال کی طرح جاری ہے، درختوں کی کاٹ تراش کا مقصد ہیوی ٹرانسمیشن لائنوں سے ٹکرانے، شاہراوں پر حادثات کا سبب  بننے اور ممکنہ دیگر حادثات اور بجلی کی بے جا بندش کو روکنا ہے اور اس مقصد کے لیے  سٹی نوشہرہ ورکاں اور تھانہ روڈ فیڈروں پر صبح 10 بجے تا دو بجے تک 13+20+27 نومبر کو  بجلی کی سروس معطل رہے گی۔

 ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو کا کہنا ہے کہ گیپکو کمپنی کا ہر ورکر اپنی زمہ داریوں پر کار بند ہے اور موسم کی تبدیلی اور شدت میں بھی فرائض کی بجا آوری میں مصروف رھتے ھیں۔ انکا مزید کہنا ھے کہ گیپکو پاور کمپنی کے ورکر  اپنے صارفین کے حقوق کو پورا کرنے اور مشکلات کے خاتمہ کے لیے کبھی بھی فرائض سے غافل نہیں رہے اور صارفین کی طرف واجبات کی سو فیصد ریکوری کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور صارفین اپنے بل بروقت ادا کریں۔