لاہور،20نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اتوار کو یہاں امریکہ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل شاہد احمد خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ دوران ملاقات پنجاب آئی ٹی بورڈکے سلی کون ویلی کے اشراک پر اتفاق ہوا۔
وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکن ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ملکر ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے،پاکستانی طلبہ کو مائیکرو چپ ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا جائے گا،مائیکروچپ ٹیکنالوجی پروڈکشن شروع کر کے پنجاب آئی ٹی بزنس ایکسپورٹ میں لیڈ لے گا۔انہوں نے کہا کہ سلی کون ویلی بوسٹن کے اشراک سے پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ ملے گا، پنجاب کی آئی ٹی یونیورسٹیوں کو مزید ڈویلپ کرنے کیلئے امریکی آئی ٹی یونیورسٹیوں سے اشتراک کیا جائے گا،آئندہ آنے والے دنوں میں امریکہ اورپاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے،امریکہ اورپاکستان میں پیپل ٹو پیپل روابط کو فرو غ دیاجائے گا۔
امریکہ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل شاہد احمد خان نے کہا کہ چودھری پرویزالہی ہیلتھ کے شعبے میں قابل تعریف اقدامات کررہے ہیں ۔











