پاراچنار،20 نومبر(اے پی پی ):کرم کے صدر مقام پاراچنار میں جاری ایف سی یوتھ فیسٹیول کے اختتام پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم ،73بریگیڈ کے بریگیڈیئر شہزاد اسلم اور علاقے کے مشران نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر پیرا گلائڈنگ اور نیز باز کے مظاہرہ کیا گیا اور علاقے کے مشران ،ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان کے علاؤہ کرم بھر کے سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم نے کہا کہ اگلے مہینے میں سول حکومت کرم کے زیر نگرانی سپورٹس کلچر شو اور پشتو مشاعرے کے علاوہ علاقائی غرہ (رقص )کے مقابلوں کے انعقاد کریں گے ۔











