وہاڑی، 02 نومبر (اے پی پی ):ضلع وہاڑی کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےسینکڑوں مجرمان اشتہاری و منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں کلوگرام منشیات ، ہزاروں لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
کاروائی میں 222خطرناک مجرمان اشتہاری،106عدالتی مفروران، 150منشیات فروش اور 93غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلاشنکوف، 11 بندوق، 05رائفل،81 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں36کلوچرس،10کلو590گرام افیون، 882کلو بھنگ،3663لیٹر شراب اور 13چالو بھٹیاں برآمد کیں جبکہ دیگر کارروائیوں میں 11گینگز کے 28ممبران کو گرفتار کر کے ان سے 70لاکھ 75ہزار مالیتی ریکوری بھی کی گئی ۔











