پاکستان اور  بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ سیریز، بیسٹ آف تھری ون ڈے ٹرافی کی رونمائی

49

ملتان، 09 نومبر (اے پی پی ): پاکستان اور  بنگلہ دیش کے مابین  انڈر 19 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں بیسٹ آف تھری ون ڈے ٹرافی کی رونمائی ہوئی ، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اور  بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مابین میچز  کا آغاز کل  10نومبر کو ملتان سٹیڈیم پر ہو رہا ہے۔ سیریز کے برابری کی بنیاد پر ختم ہونیوالے چار روزہ میچ میں شامل 5 پاکستانی کرکٹرز نے قومی سکواڈ کو چھوڑ دیا اور 5نئے کرکٹرز نے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کو جوائن کر لیا۔

دریں اثناء ملتان سٹیڈیم پر چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ پاک بنگلہ دیش انڈر 19کپتانوں سعد بیگ اور احرار امین نے سادہ مگر پر وقار تقریب میں چیمپئن ٹرافی کی نقاب کشائی کی اور ون ڈے سیریز کی چیمپئن ٹرافی کے ساتھ مختلف پوز بنوائے۔

ون ڈے  چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد پاک بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔مہمان اور میزبان  ٹیموں نے بیٹنگ۔ باؤلنگ ۔فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دریں اثناء چار روزہ انڈر 19 فارمیٹ کے 5 پاکستانی کھلاڑی اپنے  گھروں کو روانہ ہوگئے۔

 پاکستان سکواڈ سے آف کیے گئے کرکٹرز میں ملتان کے بیٹر حسیب ناظم بھی شامل ہیں ، محمد ذوالکفل ، وہاج ریاض ،محمد نبیل اور نوید احمد نے بھی قومی انڈر 19 چار روزہ سکواڈ چھوڑ دیا اور جن 5نئے کرکٹرز کو پاکستان انڈر 19؛سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،  ان میں  ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس کے علاوہ مومن قمر، شاویز عرفان، علی رضا اور شاہزیب خان شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں بیسٹ آف  ون ڈے میچز کیلئے بھی ایسی  سازگار پچ تیار کی گئی ہے جو بیٹنگ کے علاوہ سپن ۔ فاسٹ باؤلنگ کو بھی سپورٹ کرے گی۔ موسمیات ماہرین نے آج 10 نومبر کی صبح کو میچ سے قبل ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔وائٹ بال ایک روزہ میچ کی اننگز 45اوورز ہر مشتمل ہو گی۔