پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر19 کرکٹ سیریز کا واحد 4 روزہ میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا

17

ملتان۔7نومبر  (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 کرکٹ سیریز کا واحد 4 روزہ میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔ملتان کرکٹ سٹیٹڈیم کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے فیلڈرز کی جانب سے فراخدلانہ کیچ ڈراپنگ سے چار روزہ میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ بنگلہ دیش کے بیٹرز نے ڈراپ کیچنگ کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں میچ سیونگ اننگز(85رنز ناٹ آؤٹ) کھیلنے پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شہاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شہریار ثاقب نے شاندار سنچری ( 134رنز) 21چوکوں کی مدد سے بنائی۔ جیشان عالم نے 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 81رنز بنائے ان دونوں بیٹرز نے  تیسری وکٹ کیلئے شاندار 166رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ چائے کے وقفہ پر بنگلہ دیش کی 6وکٹیں 277رنز پر گرنے کے بعد پاکستان کی کامیابی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوئے لیکن محمد شہاب نے محفوظ رحمان ربی کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست  80رنز کی قیمتی شراکت سے  بنگلہ دیش پر منڈلاتے شکست کے بادل چھٹ گئے۔محفوظ رحمان ربی کا حصہ صرف 9رنز ناٹ آؤٹ کا رہا۔محمد شہاب نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے  85رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس پہنچے۔اختتامی لمحات میں میچ کو دونوں ٹیموں کی مشاورت کے بعد 13اوورز  قبل ختم کردیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کے وکٹ ٹیکرز باؤلرز میں سے محمد ابتسام اور محمد اسماعیل نے دو دو.افتاب ابراہیم اور عبدالباسط نے ایک ایک آؤٹ کیا۔پاک بنگلہ دیش انڈر 19 چار روزہ کا حتمی سکور یہ رہا  پاکستان پہلی اننگز 224رنز ۔دوسری اننگز 347رنز آل آؤٹ ۔بنگلہ دیش پہلی اننگز 161رنز آل اوٹ۔ دوسری اننگز 357رنز 6کھلاڑی آؤٹ ۔