پاک – بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ  سیریز،  پاکستان کی دوسرے ٹی ٹونٹی میں شاندار فتح

26

ملتان،18نومبر (اے پی پی):سعد بیگ اور عرفات مہناس کے درمیان ہونیوالی 119رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ نے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی سے ہمکنار کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی،  کپتان سعد بیگ نے8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 79رنز بنائے عرفات مہناس نے4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے ۔

 پاکستان کاہدف کے تعاقب میں آ غاز اچھا نہیں رہا ،پہلا نقصان  9 رنز پر باسط علی کے صفر پر آؤٹ ہونے پر اٹھانا پڑا، تنویر نے وکٹ حاصل کی، دوسری وکٹ بھی جلدی گری 20کے مجموعی اسکور پر شاویز عرفان 16کے انفرادی اسکور پر تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اننگزمیں 2چوکے 1چھکا شاملِ رہا۔ 46کے مجموعی اسکور پر طیب عارف کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑا پرویز رحمان جبون نے وکٹ حاصل کی بنگلادیش کی جانب سے تنویر نے 2 اور پرویز رحمان نے 1وکٹ حاصل کی۔

 قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے جیشان عالم کے شاندار 73رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنزبنائے پاکستان کے خلاف بنگلادیش کے افتتاحی بلے بازوں کی جارحانہ اننگز پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنائے۔ عاشق الرحمن شبلی 1چوکے کی مدد سے 12کے انفرادی اسکور پر علی اسفند کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئےمہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے جیشان عالم 73کی انفرادی اننگز کھیل کر ابتسام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اننگزمیں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ تیسری وکٹ 136پر رضوان 29 کے انفرادی اسکور پر 9چوکے اور 1چھکا لگا رن آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 144پر کپتان احرار امین 15رنز بناکر علی اسفند کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے 146 پر محفوظ الرحمن صرف ایک رنز علی اسفند کی گیند پر بولڈ ہوئے چھٹی وکٹ شایان حسین 6 رنز بنا کر ابتسام کی گیند پر کیچ ہوئے شہاب جیمز 12 اور پرویز 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے علی اسفند نے 3 اور ابتسام نے 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔