پولیس انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوششیں کررہی ہے؛ ڈی آئی جی جاویدسونہاروجسکانی

16

سکھر،20نومبر(اے پی پی): ڈی آئی جی جاویدسونہاروجسکانی نے کہا ہے کہ پولیس انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  اتوار کو یہاں  انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے جس میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، انسانی اسمگلنگ کا زیادہ تر شکار بچے اور خواتین ہوتے ہیں اور بچوں سے جبری مشقت بھی اس کا ایک حصہ ہے اور یہ ایک معاشرتی مسئلہ ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی غربت بھی ہے۔

ڈی آئی جی جاویدسونہاروجسکانی نے کہا کہ  معاشرتی مسائل کو حل کرنے کے لیے معاشرے لے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والےافراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اس موقع پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے کام کرنے والی این جی او ایس ایس ڈی او کے پروگرام ڈائریکٹر شاہد جتوئی مانیٹرنگ آفیسر زارا رحمان ،پروگرام آفیسر سعید منگریو نے بھی خطاب کیا اور تربیتی پروگرام میں شامل پولیس سینٹر سکھر، گھوٹکی اور خیرہور کے شریک افسران کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بنائے گئے قوانین کے حوالے سے لیکچر دیا ۔

اس کے علاوہ انہوں نے  ان کے سوالا ت کے جوابات دیئے بعد ازاں ڈی آئی جی سکھر نے تربیتی پروگرام میں شرکاءانسپکٹر رخسانہ منگی ، انسپکٹر مہناز بوذدار اور صباءو دیگر میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔