اٹک،18 نومبر(اے پی پی): سابق وزیر اعظم شا ہد خا قان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صرف ایک ہی کوشش ہے کہ فوج کے سربراہ کے حوالہ سے اختیار جو صرف وزیر اعظم کے پاس ہے میں مداخلت کرے ۔اگر وہ کہتے ہیں کہ فوج کے معاملے میں مدا خلت کریں تو عوام اس کی ہر گز اجا زت نہیں دے گی یہ فیصلہ پاکستان کی عوام اور پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کا ہے اور اس سے پہلے بھی مسلم لیگ(ن) نے صحیح فیصلے کر کے پاکستان کی تقدیر بدلی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر شیخ آفتا ب احمد ، ایم این اے ملک سہیل خان ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، ڈویژنل صدر ملک ابرار خان نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں سابق چیئر مین خدمت کمیٹی سب ڈویژن شیخ حامد محمو د ،کرنل (ر)شیر علی خان، ملک انصار، میاں را شد مشتا ق سمیت مسلم لیگ (ن) کے عہدیدا را ن و ممبرا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) قا ئد محمد نواز شریف کی قیا دت میں پھر سے کامیا بی حا صل کر ے گی اور جو الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) سے چوری کیا گیا تھا وہ 2023 میں واپس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے ، لا نگ مارچ اور آزادی ما رچ کی با تیں کرنے والے دراصل عوام کے لیے مشکلا ت پیدا کر رہے ہیں ۔ اگر احتجا ج کر نا ہے تو عوام کے مفا د کے لیے کریں ، عوام کی تکلیف کی با تیں نہ کریں ، اپنی کا رکر دگی کی با ت کریں ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اٹک غا زیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے اور اس سر زمین کے رکھوا لوں کے خلاف کوئی بھی بات نا قابل بردا شت ہے ، اگر ملک میں انتشا ر پیدا ہوتا ہے تو ادارے کمزور ہو تے ہیں جس سے ملک بھی کمزور ہو تا ہے اور اس کا اثر معیشت پر پڑتا ہے اور مہنگائی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ سچ ، جھو ٹ اور فریب کیا ہے ، عمران خان کی سیاست صرف جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے ۔











