ہرنائی؛جے یو آئی کےضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی کی ڈی ای او عبدالسلام سے ملاقات

9

ہرنائی ،02 نومبر (اے پی پی ): جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی نے بدھ کو یہاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالسلام سے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں کسان لیبراقلیت اور خواتین کے نامزدگیوں پر مفصل گفتگو ہوئی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر عبدالسلام نے جے یوآئی کے وفد کو مکمل بریفننگ دیتے ہوئے انہیں حالات اورطریقہ کارسے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سینئر نائب امیر مولانا عبدالغنی صدراسلامک رائٹرزفورم مفتی عبدالصمدساعدبھی موجودتھے۔