آئی جے سمارٹ پبلشنگ کمپنی کے زیر اہتمام اینیمیا آگاہی بارے واک کا اہتمام

11

چنیوٹ، 05 دسمبر(اے پی پی):آئی جے سمارٹ پبلشنگ کمپنی کے زیر اہتمام اینیمیا آگاہی بارے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشیداور ڈی پی او عمران احمد ملک نے کی، واک میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عا کف،صدر آئی جے سمارٹ  و منتظم صبا ملک،اقراء اقبال ملک ۔ عتیقہ شیر بھٹی۔ اورنگ زیب ملک ایڈووکیٹ،جناح لیب کے ڈاکٹر کامران، اساتذہ کرام، طلباء، و دیگر نے شرکت کی، آگاہی واک ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ تا ختم نبوت چوک تک کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید اور ڈی پی او عمران احمد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آگاہی واک کا مقصد عوام الناس کو اسباب، علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے، جب کسی کو خون کی کمی ہو جاتی ہے تو اسے اینیمیا کہا جاتا ہے اور خون کی کمی تب ہوتی ہے جب آپ کے پاس سرخ خون کے خلیات نہ ہوں، خلیات آئرن اور ہیموگلوبن کے ساتھ سفر کرتے ہیں، جو ایک پروٹین ہے جو خون کے ذریعے آکسیجن کو پورے جسم میں آپ کے اعضاء تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے،بہتر خوارک سے جسم میں خون کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ انیمیا کا علاج صرف اس صورت میں کر سکتے ہیں جب ہم احتیاطی تدابیر کریں یا پری ٹیسٹ پر توجہ دیں۔

واک کے اختتام پر قائد اعظم اکیڈمی میں آگاہی سیمینار کی بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت دیگر نے خطاب کیا، ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے اینیمیا آگاہی مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں تعریقی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ مینجمنٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو سوینیئرز پیش کی گئیں۔