اٹک، 29 دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی نے اٹک کا دورہ کیا ۔اٹک آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی ،آر پی او راولپنڈی نے یادگارہ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
بعد ازاں انہوں نے پولیس لائنز اٹک میں دربار کا انعقاد کیا اور پولیس افسران ،جوانان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انکا کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں،پولیس کا اصل مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک فضل حامد ،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔











