چنیوٹ،29 دسمبر(اے پی پی ):پولیس کے چھ افسران و ملازمان محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے۔ان کے اعزاز میں ڈی پی او دفتر میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔الوداعی تقریب میں ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک،دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او نے پولیس افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان میں انسپکٹر احمد خان، انسپکٹر محمد اقبال، اے ایس آئی محمد شریف, ہیڈ کانسٹیبل ظفر عباس، کانسٹیبل احمد نواز، کانسٹیبل اللہ یار شامل ہیں۔
ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان نے محکمہ پولیس میں نوکری کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ڈی پی او و دیگر پولیس افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان پر گل پاشی کی گئی۔ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمان کو سرکاری گاڑی میں پورے اعزاز کیساتھ رخصت کیا گیا۔











