اوکاڑہ،19دسمبر(اے پی پی):ریسکیو 1122اوکاڑہ کی طرف سے حمزہ انسٹیٹیوٹ گوگیرہ کے اساتذہ اور طلباء کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بلیڈنگ کنٹرول، سی پی آر سولینٹ لگانے کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔اس سیشن کے اختتام پر ریسکیو 1122اوکاڑہ ٹیم کی جانب سے سوالات کا سلسلہ بھی جاری رہا جس پر حمزہ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کی جانب سے سو فیصد نتائج ملنے پر ریسکیو ٹیم نے حمزہ انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ غلام عباس چودھری اور دیگر سٹاف و طلباءکی قابلیت کو سراہا۔
ریسکیو 1122 ٹیم اوکاڑہ سے محمد اشرف ، محمد ابرار، محمد احسن اور خالد حسین نعرہ نےٹریننگ سیشن میں ابتدائی طبی امداد کا عملی نمونہ بھی پیش کیا جس پرحمزہ انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ غلام عباس اور دیگر سٹاف نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔











