وہاڑی پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے تحت چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیئے ایک شاندار ریلی

21

وہاڑی ،19دسمبر (اے پی پی ):وہاڑی میں چئیر مین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے تحت ریلی اور اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیپلزپارٹی پی پی234 کے صدر ملک طاہر حسین اورپیپلز لائرز فورم ملتان ڈویژن کے سینئر نائب صدر ریحان حیدر غازی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیپلز لیبر بیورو  ملتان ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رانا غلام مرتضٰی تھے ریلی میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت۔ پاکستان اور بلاول بھٹو سےاظہار یکجہتی کیلئے اجلاس پیپلزپارٹی پی پی234 آفس میں منعقد ہوا اور بعد میں ریلی جرنیل چوک سے محمدی چوک تک نکالی گئ اور پاکستان کی سربلندی بلاول بھٹو کی عمر درازی اورپاک فوج کے شہداء کیلئے دعا بھی کروائ گئ اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ۔پی پی 234 کے صدر ملک طاہر حسین۔پی ایل ایف ملتان ڈویژن کے سنئر نائب صدر ریحان حیدر غاری۔یو سی چار کے صدر ملک زاہدحسین۔تحصیل لیبر بیورو کے صدر منیر بھلر نے   ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے انتہا پسند ہندو جتنا مرضی  چیخ لیں لیکن پاکستان اور بلاول بھٹو کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی بلاول بھٹو نے گجرات کے قصاب نریندر مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے اب چاہے  انڈیا والے جتنے مرضی احتجاج کر لیں اوربلاول بھٹو کے پتلے جلا لیں لیکن دنیا مودی قصاب کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے۔ریلی میں محمد حسین لنگاہ،رانا طارق، رانا اکرم، رانا سلیم، ملک باقر، عمر خطاب۔میاں اکبر۔ساجد وارثی۔محمد زاہد۔ڈاکٹر قمر قریشی۔محمد عمران۔ابوبکر قریشی۔ملک طلال.رانا بابر۔ملک شاہزیب سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔