اوکاڑہ،02 دسمبر(اے پی پی): قومی شاہراہ اڈہ طبروق پر سوزوکی بولان، بس اور جیب میں تصادم کے نتیجے میں خواتین، مَردوں اور بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں 4 مَرد، 4 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 موٹر بائیکس، 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔











