اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں میں گندم کی کاشت کیلئے بیجوں کی تقسیم آبادی کی بنیادپرکرنے کامطالبہ کیاہے۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں اس حوالہ سے نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد کاشت کیلئے گندم کی فراہمی میں ناانصافی ہورہی ہے، آبادی کے لحاظ سے گندم کی تقسیم کی ضرورت ہے، اس ناانصافی کوروکا جائے۔انہوں نے کہاکہ بحالی کے حوالہ سے اب تک کوئی خاطرخواہ کام نہیں ہوا،سردیاں آگئی ہے اورلوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہے، قلعہ عبداللہ،چمن اورپشین میں گھروں کی تعمیرکاکام شروع نہیں ہوا کیونکہ ابھی تک کوئی امداد نہیں ملی ہے،امدادکاکام جلد ازجلد شروع کرنا چاہیے۔











