اوکاڑہ: پنجاب حکومت کی طرف سے مسیحی بھائیوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم  کرنے کے لئےکرسمس بازار کا قیام عمل میں لایا گیا

22

اوکاڑہ،21دسمبر( اے پی پی): پنجاب حکومت کی طرف سے   کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور مسیحی بھائیوں کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی سربراہی میں ایس اوپیز کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی نگرانی میں کرسمس بازار کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر آٹا، چینی، دالیں، چاول، سبزیات،فروٹس، مصالحہ جات، مہندی چوڑیاں،گارمنٹس ودیگر اشیاء کے سٹالز لگائے گئے۔ میونسپل کمیٹی کی طرف سے شکایات سیل اور ریسکیو 1122 کی طرف سے موٹر سائیکلز ٹیم جوکہ  کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ابتدائی طبی امداد کے لئے خصوصی  سنٹر بھی قائم کیا گیا اسی طرح سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔