اوکاڑہ: کم سن بچی کے قتل کا معمہ حل،بچی کے والدین  ہی قاتل نکلے،ترجمان پولیس

13

اوکاڑہ،19دسمبر (اے پی پی): کم سن بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا،بچی کے والدین  ہی قاتل نکلے۔ترجمان پولیس کے مطابق چند روز قبل  تھانہ بصیر پور  کے علاقہ  طاہر  کلاں  میں  کم سن بچی کے اغواء کے بعد قتل کا اندوہناک  وقوعہ رونما ہواتھا۔پولیس کی تفتیش  میں بچی کے والدین  ہی قاتل نکلے جواپنی ذاتی رنجش کی بناء اپنی کم سن  بچی کو قتل کر کے اپنی دیورانی  پر مدعا ڈالنا چاہتے تھے۔ ملزمان  نے علاقہ  مجسٹریٹ  کے سامنے  اپنے جرم کا اعتراف  کر لیاپولیس  ٹیم نے انتھک  محنت  کے بعد  24 گھنٹے میں  اندھے قتل  کو ٹریس  کر لیا۔