اوکاڑہ: یونین کونسل کی سطح پربچوں کی رجسٹریشن کی خصوصی مہم 10سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی

29

 

اوکاڑہ،12دسمبر(اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینئل نےکہا ہے کہ ضلع میں بچوں کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سےیونین کونسل کی سطح پر 10 دسمبر سے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے اور یہ خصوصی مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے یونین کونسل پر آگاہی بینرز لگائے ہیں لوگوں کو آگاہ کرنے کرنے کے لئے نمبردار، مساجد کے امام اور عمائدین علاقہ کو بھی اس خصوصی مہم میں شامل کیا گیا ہے  سے ہمیں آبادی اور بچوں سے متعلق صحیح اعداد و شمار دستیاب ہونگے۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینئل نے بی ایچ یو 53/2L اور کیتھو لک چرچ میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار سے بھی خطاب کیا۔