اٹک،25دسمبر(اے پی پی): بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو محمد سلیم راجہ کی خصوصی ہدایت پر اے سی حضرو دفتر میں نائب تحصیلدار حضرو ملک ریحان نے چھچھ محافظ کمیٹی تحصیل حضرو کے عہدیداران و اراکین کے ہمراہ بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر سب تحصیلدار ملک ریحان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بے مثال سیاسی بصیرت اور پاکستان بنانے کیلئے انتھک کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
سالگرہ تقریب میں چھچھ محافظ کمیٹی کے چیئرمین نثار علی خان، ترجمان عمران خان، نائب صدور نزاکت خان، مولانا قمر الاسلام، محمد ارشد خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مولانا مسعود اختر ضیاء، سیکرٹری مالیات طاہر پرویز، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد ساجد، ممبر مجلس عاملہ آصف اجمل اعوان نے شرکت کی۔
چیئرمین نثار علی خان، ترجمان عمران خان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسعود اختر ضیاء نے بھی یوم قائد کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سلیم راجہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سرکاری تقریب میں چھچھ محافظ کمیٹی کو مدعو کیا۔
نائب تحصیلدار ملک ریحان نے چیئرمین و عہدیداران محافظ کمیٹی کے ہمراہ بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا، مولانا قمر الاسلام نے بانی پاکستان کے بلندی درجات، وطن عزیز کی بقا و سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سلیم راجہ خرابی طبع کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے اور ان کی نمائندگی نائب تحصیلدار ملک ریحان نے کی۔











