نوشہرہ ورکاں؛کرسمس کی  مرکزی تقریب شمعون چرچ میں منعقد،اے سی شاہد بشیرنے کیک کاٹا

16

نوشہرہ ورکاں،25 دسمبر(اے پی پی ):دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی   مسیح برادری کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہی ہے اور نوشہرہ ورکاں سٹی میں شمعون چرچ، کیتھولک چرچ اور عوامی چرچ کے علاوہ تحصیل بھر میں درجنوں گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں کرسمس کی  مرکزی تقریب شمعون چرچ میں منعقد ہوئی۔ مسیحی برادری کے افراد میں مرد و خواتین اور بچے خوشیوں بھرے لمحات میں ایک ساتھ شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنرشاہد بشیر نے شمعون چرچ  میں مسیحی برادری  کے ساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر نہ صرف دسمبر کی تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی ہے بلکہ انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے بونس کے طور پر ایک اضافی تنخواہ بھی دی گئی ہے۔انہوں لنےکہا کہ سینٹری ورکر ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

  اسسٹنٹ کمشنرشاہد بشیرنے  کہا ہے کہ تمام مذاہب کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں، بلا تفریق تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی سہولت کیلئے کرسمس بازار کا انعقاد کیا گیا ہے، گرجا گھروں کے گردونواح صفائی کروائی جارہی ہے اور خوبصورتی کے لیے چونا بھی لگایا جارہا ہے۔

  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاھد بشیر کی خصوصی شرکت پر منتظمین نے  انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔