اٹک؛ چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 23 موٹر سائیکلیں برآمد

16

اٹک،14 دسمبر (اے پی پی): اٹک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے 23 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں ۔

 فتح جنگ  میں شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے کی  وارداتوں کا  نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک فضل حامد  نے ایس ڈی پی او فتح جنگ  سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق  اور ایس ایچ او فتح جنگ  کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او فتح جنگ  کی زیر نگرانی اے ایس آئی فدا حسین و دیگر ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان جہانگیر خان ، نوید احمد، محمد فیاض اور شکیل احمد پر  مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینک گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے 23عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ۔

اہلیان فتح جنگ نے ملزمان کی گرفتار ی پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اٹک پولیس کسی بھی گینگ کو قانون کی مضبوط گرفت میں لانے کی  بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ،عوام کی جان و مال کی حفاظت کا مقدس فریضہ ہر حال میں انجام دیتے رہیں گے۔