ایبٹ آباد: ڈی پی او عمر طفیل کا گلیات نتھیاگلی کادورہ

14

ایبٹ آباد، 07 دسمبر (اے پی پی): ڈی پی او  ایبٹ آباد،  عمر طفیل نے گلیات نتھیاگلی  کادورہ کیا۔ اس موقع پر   ڈی پی او کا  ڈی آر سی چیئر مین سردار عبدالشکوراور کمٹیوں کے ممبران اور پولیس ایس ایچ اوزسمیت  گلیات کے عمائدین سے نتھیاگلی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوکہاکہ گلیات ڈی ایس آر کمیٹی بہتر کام کررہی ہے اور مزید بہتری لانے کے لئے ایس ایچ او صاحبان ان سے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ مختلف ایشوز پر معاونت کرتے ہوئے عوام کی دہلیز پر انصاف پہنچانے میں  اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک سپاہی سے لے کر افسران تک عوامی خدمات کو شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے اور کہا ملک بھر کی طرح کے پی کے پولیس مثالی کردار ادا کر رہی ہے اور عوام ان کی خدمت کی مثالیں دےرہی ہے  ۔چیئر مین ڈی ایس آر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور  رسولﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے الحمداللہ قتل جیسے مقدمے کے فیصلے راضی نامے ہوئے ۔