اے پی پی  میں کرسمس کی مناسبت سے  خصوصی تقریب کا اہتمام،  کرسمس کیک کاٹا گیا

16

اسلام آباد۔21دسمبر  (اے پی پی):قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کی مناسبت سے بدھ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیااور کرسمس کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر اختر منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بالخصوص قومی خبر رساں ادارے میں مسیحی برادری کے کردار اور خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے   ادارے   میں کام کرنے والے مسیحی برادری  کے ارکان  کو کرسمس کی خوشیوں  پر مبارکباد پیش کی  اورمسیحی کارکنوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں   اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوزمحمد حنیف صابر ، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد غواث خان ، ڈائریکٹر نیوز شفیق احمد قریشی ، ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالجبار ذکریا ، ڈائریکٹر فیچرمحمد آفتاب ظہوراور ڈائریکٹر ٹریننگ سید کاشف رضوی  سمیت ادارے کے  صحافیوں، مختلف شعبوں  کے سربراہان   اورمسیحی  ملازمین   موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی  اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔