بہاولنگر، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا حیدر سٹیڈیم میں  انعقاد

13

بہاولنگر، 02 دسمبر ( اے پی پی ): بہاولنگر میں پنجاب حکومت کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر اور تحصیل سپورٹس آفیسر عظمیٰ بشیر کی زیر نگرانی حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں منعقد ہوئے جس میں 1500 سے زائد انڈر 13 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں کھلاڑیوں کو رجسٹر  اور بہترین ٹیلنٹ کے حامل کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ تمام شرکاء نے تحصیل سپورٹس آفیسر بہاولنگر کے کام اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم اور مختلف گیمز کے کوچز سے اظہار تشکر بھی کیا گیا جنہوں نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے انتظامات اور انتظامات میں  محکمہ سپورٹس بہاولنگر سے تعاون کیا۔