جلالپورپیروالا، 19دسمبر (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی و چیرمین استحقاق قائمہ کمیٹی رانا قاسم نون نے جلال پور پیروالہ سے لودھراں پرمٹ روڈ پر رپیئرمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیاہے۔اس موقع پر سردار سلیم نواز چن، سردار فیاض ڈیپال ،جام ماجد پونٹا ،حاجی اسلم لاثانی،خواجہ مظفر خورشید، مہر ابرار ، قاضی جاوید، ملک فردوس موتھا، ملک اسلم طارق موتھا، راشد رحمانی، رانا حافظ جمیل،رانا الطاف، ملک اسحاق، رانا مجاہد نون ،ملک عابد حسین، میڈیا کوآرڈینیٹر ایم این اے شاہد کلاچی و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔











