جلال پورپیروالہ،11دسمبر(اے پی پی):پوش چوراہوں، بس اسٹینڈز، گلیوں محلوں، مساجد اور معروف کاروباری مراکز پر پیشہ گر کم عمر بھکاریوں کی یلغار سے شہری و مسافر اذیت سے دوچار ہونے لگے ہیں۔شہر بھر میں بھیک مانگنے والے بچوں کی عمریں 5سے 12 سال تک ہے جن کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ بھکاری بچے خیرات نہ ملنے کی صورت میں شہریوں سے کھانے پینے اور دیگر اشیاء بھی چھیننے لگے ہیں ،جبکہ بھکاری بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تشویشناک صورتحال پر شہریوں نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔











