خیرپور؛شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ، ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ

20

خیرپور،27دسمبر(اے پی پی): رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےشہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ منگل کو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانہ ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آج شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گڑی خدا بخش جارہے ہیں، آج ساری عوام کے قدم گڑی خدا بخش کی جانب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پہنچ گئے ہیں،عمران خان یو ٹرن کا بادشاہ ہے، کے پی کے اور پنجاب اسمبلی پر اس نے یو ٹرن لیا ہے۔