خیرپور؛قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں شاندار مقابلے جاری، سلکٹ کلب خیرپور نےاپنا میچ 66 رنز سے جیت لیا

3

خیرپور، 29دسمبر( اے پی پی): بخت علی ڈھوٹ کرکٹ کلب خیرپور کی جانب سے  اور ڈائمنڈ کرکٹ کلب خیرپور کی  تعاون سے خیرپور کے تاریخی ناز اسکول کے گراؤنڈ پر قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا اہم میچ سندھ کرکٹ کلب اور ینگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

سندھ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 189 بنائے جس میں صفی  اللہ 48 آصف بشیر 43 شاہد 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں ینگ اسٹار کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ سلکٹ کلب خیرپور نے 66 رنز سے جیت لیا۔

اس موقع پرظہیر مری کاشف جاگیرا نی  چاہت بلوچ راؤ امجد علی غلام مرتضی ڈھوٹ  اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔