جلال پورپیروالہ،29 دسمبر(اے پی پی ): تنظیم حقوق انسانی ضلع ملتان کے زیر اہتمام تقریب تقسیم حسن کارکردگی ایوارڈ منعقد کی گئی جس کی صدارت سید تفسیر حسین شمسی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض محمد اجمل بہادر پوری اور وزیر احمد کچالہ نے سرانجام دئیے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کی حامل مقامی شخصیات اور اداروں کو حسن کارکردگی ایوارڈ دئیے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے اس کاوش کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی سے انسان کی صلاحیتوں میں نکھار اور مزید لگن ومحبت سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، معاشرے کے باصلاحیت لوگوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔
تقریب میں خواجہ انیس مصطفے،خواجہ سرفراز محمد،شیخ معراج دین قریشی،ملک آفتاب حسین کچالہ،شوکت حسنین علیزئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔











