رینالہ خورد:اوکاڑہ یونیورسٹی میں تین روزہ ‘لینگویج اسٹڈیز’ بین اقوالاقوامی کانفرنس کاآغاز

4

رینالہ خور03،نومبر(اے پی پی)ا وکاڑہ یونیورسٹی میں منعقدہونے والی تین روزہ ‘انٹرنیشنل کانفرنس آن لینگویج اسٹڈیز’ کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا ۔افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر الیاس محمودنے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیااور اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلیے وائس چانسلر کے تعاون کوسراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لسانیات کے میدان میں تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے مستقبل کے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ سال یکم اپریل سے دس اپریل تک ایک ‘تعلیمی و تحقیقی میلے’ کے انعقاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ساہیوال یونیورسٹی اور جھنگ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک سے لسانیات میں تحقیق کو بڑھایا جائے گا۔

پروفیسر وسیم نے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے حوالے سے ادب کے کردار کو واضع کیا۔ انہوں نے زبان اور ثقافت کے باہمی تعلق پہ بھی بات کی اور انگریزی زبان سیکھنے کی اہمیت پہ زور دیا۔ کانفرنس  میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، کانفرنس کے چئیر ڈاکٹر الیاس محمود، بابا گرونانک یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، کنئیرڈ کالج فار وومن سے پروفیسر ڈاکٹر وسیم انور، مہران یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ خان، پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسلام، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسے ڈاکٹر محمد جاویداور ساہیوال یونیورسٹی سے ڈاکٹر شبیر احمد اور ڈاکٹر ابرار حسین کے علاوہ ملک بھر سے اسکالرز سے بھرپور شرکت کی۔