پاکپتن  : معذوروں کے عالمی دن پر پریس کلب میں تقریب  کا انعقاد

25

پاکپتن ، 03  دسمبر (اے پی پی ): معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پریس کلب پاکپتن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صحافیوں،مذہبی رہنماوں،معذور بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر  معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں،ان افراد کی دلجوئی کرنا ہمارا فرض ہے۔

تقریب میں جسمانی اور ذہنی معذور افراد میں تحائف بھی پیش کیے گئے۔