ملتان۔30نومبر (اے پی پی):ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں پانچ روزہ سپورٹس گالہ شروع ہوگیا۔پہلے روز لڑکیوں کے درمیان سلو سائیکلنگ ریس،تھری لیگ ریس اور لڑکوں کے درمیان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔کبڈی میچ زرعی یونیورسٹی ملتان کی گرین ٹیم نے جیت کر اپنے نام کیا۔تھری لیگ ریس میں صوبیہ بی بی اور فرح نے کامیابی سمیٹی۔سلو سائیکلنگ ریس میں زہرہ بتول نے کامیابی حاصل کی۔ سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلباء و طالبات کی کھیلوں کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ سپورٹس مین سپرٹ کھلاڑیوں کے اندرجیت،ہار ماننے کا جذبہ اور ٹیم ورک پیدا کرتی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ سپورٹس گالہ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف رجحان دلا کران کی ذہنی و جسمانی نشوونما پیدا کرنا ہے۔کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی،جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ شخصیت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری ایگریکلچر ٹاسک فورس جنوبی پنجاب امتیاز احمد وڑائچ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔لڑکیاں تعلیمی میدان میں بھی لڑکوں سے آگے آگے ہیں ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ،پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،عمران محمود،محمد رفیق فاروقی،ڈائریکٹر سپورٹس اقبال،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر مرزا عابد،ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔











