ایم ڈی واسا کی چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ تاتساؤسے ملاقات

42

ملتان،30 نومبر( اےپی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واساجواد کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) ملتان میں کراؤن فیلئیر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے واسا ملتان سے تعاون کرے اور الجزری اکیڈمی کے ذریعے اسٹڈی کروا کر کراؤن فیلیئر ہونے بارے تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے انہوں نے کہا کہ واسا ملتان کے مسائل کے حل میں جاپانی ایجنسی جائیکا کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے ملازمین کی ٹریننگ کے شروع کرنے پر بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے۔

 ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ تاتساؤسے ملاقات کے موقع پر کیا ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا محمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمعید، کوارڈنیٹر جائیکا وجہہ الدین ودیگر بھی موقع پر موجود تھے اس دوران ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جائیکا واسا افسران، سٹاف کی کیپسٹی  بلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ کرے گاجدید کیمرے کے ذریعے سیوریج لائنوں کی انسپکشن کی جائے گی  اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سورج میانی کا تفصیلی دورہ کر کے ٹریٹمنٹ کے بعد واٹر کوالٹی کو چیک کیا جائے گا۔