سردی کی خاص سوغات،شکرگڑھ کی دیسی پُگا پینی

90

شکرگڑھ ، 16 دسمبر (اے پی پی ): موسم سرما میں جسم کو توانائی مہیا کرنے اور توانا رکھنے کے لئے خاص سوغات پُگا پینی شکرگڑھ کی قدیم اور مشہور سوغات ہے، جو سردیوں میں تیار کی جاتی ہے۔اسکی تیاری کے لئے چاول پاوڈر، دیسی گھی، کھویا ،پستہ بادام ، مغز ،کشمکش کو مکس کر کے دستی چکی میں بریک دلیے کی طرح پیس لیا جاتا ہے۔خالص دودھ، دیسی گھی،  اور بادام جیسے میوہ جات کا ایک ایسا مرکب تیار کیا جاتا ہے، جو اپنے ذائقے اور بناوٹ میں ایک مکمل صحت بخش اور سادہ غذا ہے، اس میں مزید مخصوص طریقے سے بادام کی گریاں اور پیسی ہوئی چینی ڈالی جاتی ہیں جس سے  ذائقہ مزید دوبالا ہو جاتا ہے۔

پگا شہری خود بھی کھاتے ہیں اور دوستو احباب کو مختلف شہروں کو  بھی بھیجا جاتاہے جن میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور بیرون ملک میں تحفہ سوغات کے طورپربھیجتے ہیں۔

پگا پینی شکرگڑھ کی مشہور سوغات ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی کافی مفید ہے .سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہری پگا پینی کی دوکانوں کا رخ کرلیتے ہیں، خود بھی پگا پینی کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے پیاروں عزیزواقارب کو تحفہ کے طور پر بھی بھیجتے ہیں۔