سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

21

ملتان، 16 دسمبر(اے پی پی): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ترجمان نے کہا کہ  ادارے میں شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں  کی گئیں ہیں اور کہا بچوں کی طرف سےاس المناک سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،اساتذہ اور آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے اور بچوں نے شہداء اے پی ایس سے اظہار یکجہتی کیا اور اس موقع پر ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ہے۔