سکھر: ڈی ایس ریلوےمحمد عرفان الحق  کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

36

سکھر،20دسمبر (اے پی پی ) وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے و سول ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویڑن محمد عرفان الحق نے عوام الناس اور ریلوے ملازمین کی شکایات اور مسائل سننے ، انکے تدارک کے لئے ڈی ایس آفس میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں انہوں نے عوام الناس اور ریلوے ملا زمین کے مسائل و شکایتیں سنیں اور موقع پر کچھ شکایتوں کا تدارک کیا اور کچھ شکایات پر تحقیقات کی ہدایت کی۔

 ترجمان کے مطابق زیادہ تر درخواستیں و شکایات ٹرینوں کی بحالی ، ریلوے سروس کی مختلف شکایات، ٹرانسفر ، پروموشن ، ریلوے کوارٹر کی مرمت اور ریلوے واجبات کی ادائیگیوں کے متعلق تھیں۔

اس موقع پر تمام ڈویڑنل افسران موجود تھے ان کو موقعے پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔