سکھر: موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 دسمبر کو ہونگے،انتخابی عمل تیزی سے جاری

29

سکھر،20دسمبر (اے پی پی ): موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 دسمبر کو ہونگے۔انتخابی عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈینٹر پینٹر مستریوں کے دو پینل میدان میں ہیں۔

 انتخابات میں حصہ لینے والے گوگا شاہ پینل کے صدارتی امیدوار استاد گوگا شاہ نے کہا ہے کہ میں دو سیٹوں پر خدمت کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہوں، ہمارامقصد ڈینٹر پینٹر مکینک مستری بھائیوں کی خدمت کرنا ہے ، تعمیری سوچ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ہم مستری مکینک بھائیوں کی فلاح و بہبود کے کی خاطر گوگا شاہ پینل اپنے بھائیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔