شکرگڑھ؛ رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا

74

شکرگڑھ،31 دسمبر( اے پی پی):رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا۔ پاکستان میں سورج کی کرنیں سب سے پہلے شکرگڑھ میں داخل ہوتی ہیں،کل صبح سال نو کا سورج 7  بجے طلوع ہوگا، 1951 میں پاکستان کے معیاری وقت کا تعین سرحدی گاؤں مسرور سے کیا گیا۔ شکرگڑھ طول بلد پر 75.16 درجے پر انتہائی مشرق میں واقع ہے۔ شکرگڑھ سے متعین وقت کو مغربی پاکستان میں کراچی ٹائم کے نام سے نافذ کیا گیا۔